محترمہ ایم زیڈ کنول کو جگنو انٹرنیشنل کی دوسری سالگرہ کی مبارکباد

انہوں نے اپنی تمام زندگی علم و ادب کی خدمت میں بسر کی ۔دو سال قبل انہوں نے جگنو انٹرنیشنل کی بنیاد رکھی 

شریف اکیڈمی جرمنی کے چیف ایگزیکٹو شفیق مراد نے اکیڈمی کے تمام ممبران اور ڈائریکٹرز کی جانب سے ایم زیڈ کنول کی علمی و ادبی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں جگنو انٹرنیشنل کی دوسری سالگرہ کے لاہور میں انعقاد پر مبارکباد دی اور انکے عملی اقدامات کو سراہا ،انہوں نے کہا کہ ایم زیڈ کنول اعلی تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بلند پایہ شاعر اور ادیب ہیں ۔انکا منفرد انداز بیان ،نئی تراکیب اور تخیل کی بلندی انہیں اپنے ہم عصر شعراء میں ایک ممتازمقام عطا کرتی ہے ۔انہوں نے اپنی تمام زندگی علم و ادب کی خدمت میں بسر کی ۔دو سال قبل انہوں نے جگنو انٹرنیشنل کی بنیاد رکھی ۔اس کے تحت متعدد پروگرام منعقد کئے ۔ اور سالانہ تقریب ایوارڈ بھی منعقدکر اہل علم و قلم کو خراج تحسین پیش کیا ۔

آپ انتھک محنت کرنے والی اور اپنے مقاصد میں مخلص ہیں ۔

علم کی شمع سے شمع جلائیں اور دنیا کو علم کے نور سے منور کرتے چلے جائیں 

شریف اکیڈمی ۔جرمنی

شعورِ ذات وراثت میں چھوڑ جاؤں گا 

کمالِ ذات کی تشجیر کر کے دیکھوں گا

Add comment


Security code
Refresh