شریف اکیڈمی( انٹرنیشنل ) کنیڈا کی دوسری ماہانہ ادبی محفل

شریف اکیڈمی( انٹرنیشنل )کینڈا کے زیراہتمام کنیڈا کے خوبصورت شہر کیلگری میں مورخہ ۲۱ فروری ۲۰۱۶، بروز اتوار ایک پرُو قار ادبی محفل کا اہتمام کیا گیا۔ 

 

پروگرام کے آغازسے قبل شریف اکیڈمی( انٹرنیشنل ) کنیڈاکی ایگزیکٹیو بورڈکی میٹنگ محترمہ امتہ المتین خان( ڈاریکٹر البر ٹا )کی سربراہی میں منعقد ہو ئی ۔ جسکاآغاز انھوں نے شمع جلا کر کیا۔ پر وگرام میں میزبانی کے فرائص جنا ب شاہدپرویزشاہدصاحب نے احسن طریقے سے سرانجام دیے ۔جناب لیاقت علی راجپوت صاحب نے شریف اکیڈمی

( انٹرنیشنل ) کنیڈا کی کارکردگی کو سرہانے کے ساتھ ساتھ ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبران سے مستقبل میں انعقادپزیر ہونے والے پروگرامز میں دوسری زبانوں میں بھی ادبی محافل سجانے کی تجویز دی۔ 

ادبی محفل کا باقاعدہ آغازجناب شاہدپرویزشاہدصاحب نے  کیا۔محفل میں موجود خواتین و حصرات کی فرمائش پر جناب شاہدپرویزشاہدصاحب نے اپنے کلام  ترنم کے ساتھ پڑھا۔جس نے محفل میں سماع باندھ دیا۔

بعداز محترمہ امتہ المتین خان( ڈاریکٹر البر ٹا )نے اپنے دوخوبصورت  کلام سے محفل کو مزید گرما دیا۔

ادبی محفل کے تمام شرکاء نے اپنا اپنا کلام پیش کیا،جسمیں اردو اور پنجابی کے غزلیہ اور نظمیہ شاعری کے علاو ہ نثری مضامین نے بھی خوب دادوصول کی۔

آخر میں محترمہ امتہ المتین خان( ڈاریکٹر البر ٹا )نے تمام شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ،جنھوں نے اپنے خوبصورت کلاموں کے ساتھ اس ادبی محفل میں شرکت فرمائی۔ادبی محفل کا اختتام ایک پرتکلف کھانے پر کیاگیا۔

شریف اکیڈمی( انٹرنیشنل ) کنیڈاکی اس ادبی محفل میں مندر جہ زیل خواتین و حصرات شامل ہوئے۔

محترمہ امتہ المتین خان، غزل ( ڈاریکٹر البر ٹا )

جناب لیاقت علی راجپوت صاحب(ڈاریکٹر )

جناب رفیع احمدصاحب، جناب ڈاکٹرمظہر صدیقی صاحب، جناب نعیم اللہ خان صاحب، جناب جاوید نظامی صاحب،

جناب طاہرصاحب، جناب شاہدپرویزشاہدصاحب،جناب طارق صاحب،جناب جگجیت سنکھ صاحب،محترمہ شاہدہ طاہرصاحبہ

Comments   

0 #1 profile 2018-10-31 19:37
Need cheap hosting? Try webhosting1st, just $10 for an year.

Quote

Add comment


Security code
Refresh