شیخ مظفر آج صبح وفات پا گئے
- Details
- Category: Immigrants
- Published: Thursday, 02 October 2014 11:16
- Hits: 4475
پاکستان جرمن پریس کلب کے صدرشیخ مظفر آج صنح وفات پا گئے وہ گزشتہ تین دن سے پپھڑوں کے مرض کی وجہ سے ہسپتال میں تھے۔
شیخ مظفر جو پاکستان سے جرمنی تک صحافت سے منسلک رہے اور جرمنی میں پاکستانی کیمونٹی کی سوشل سرگرمیوں میں ہمیشہ سرگرم تھے جرمنی فرینکفرٹ میں انہوں نے پہلے پاکستانی پریس کلب کی بنیاد رکھی جس کے یہ صدر منتخب ہوئے ۔ انہوں نے اپنی جوانی میں بائیں بازو کی تحریکوں میں بھر پور حصہ لیا اور خاص طور پر پاکستان کے انیس سو آٹھاسٹھ کے انقلاب میں سرخ جھنڈوں تلے بھر پور شمولیت کی۔ جبکہ جرمنی میں انہوں نے روائتی سیاست اور صحافت میں اہم کردار ادا کیا ۔ یہ کافی عرصے سے دل کی بیماری میں مبتلا تھے جس کے بعد پیھڑوں کی بیماری کا شکار ہوئے ۔ انسان مٹ جاتے ہیں لیکن انکی سوچ جدوجہد اور تاریخ نہیں مٹتی ۔
Comments
RSS feed for comments to this post